5 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی و برطانوی عوام اور مسلم ممالک کو بش و بلئر کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں مقدمہ قائم کرنے میں پیش قدم ہونا چاہیے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل فیروزآبادی نے حضرت امام حسین (ع) حضرت عباس (ع) اور حضرت امام زین العابدین (ع)کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی عوام اور اسلامی ممالک کو بش و بلئر کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں بین الاقوامی عدالتوں اور اپنے ممالک کی عدالتوں میں مقدمہ قائم کرنے میں پیش قدم ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کو آج 4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالی اور اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور امریکہ اس وقت 10 ٹریلین سے زائد کا مقروض ہوچکا ہے امریکہ اپنا قرضہ امریکی عوام پر ٹیکس لگا کر ادا کرےگا جس کی وجہ سے امریکی عوام روز بروز اقتصادی بد حالی اور بحران کا شکار ہونگے۔ فیروزآبادی نے کہا کہ امریکی عوام کو سابق صدر بش نے اس مصیبت میں مبتلا کیا ہے اور امریکہ کے موجودہ صدر کو بھی چاہیے کہ وہ بش کے خلاف مقدمہ قائم کرنے میں آگے آئے ورنہ کل وہ خود مجرموں کی صف میں کھڑا نظر آئے گا اور سابق صدر بش کے تمام گناہ اس کی گردن پر عائد ہونگے۔ فیروز آبادی نے کہا کہ مسلمان علاقہ میں امن و اماں قائم رکھنے پر قادر ہیں اور غیر علاقائی طاقتوں کی علاقہ میں کوئي ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK